جرمنی میں ایک بم پھٹنے سے کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے جب کہ یہ بم لے جانے والا شامی پناہ گزین مارا گیا۔
بویریا کے علاقے انسباخ میں اتوار کو یہ واقعہ موسیقی ایک تہوار کے قریب پیش آیا اور حکام کے مطابق یہ دھماکا "دانستہ طور" پر کیا گیا۔
right;">حکام کے مطابق شامی شہری کو جب تہوار میں داخلے کی اجازت نہیں ملی تو اُس نے اپنے پاس موجود بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ اس شخص کی گزشتہ سال پناہ کی درخواست مسترد کردی گئی لیکن اسے جرمنی میں عارضی طور پر رہنے کی اجازت دے دی گئی اور یہ شامی شخص اتوار کے دھماکے سے قبل متعدد بار خودکشی کی کوشش بھی کر چکا تھا۔